Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ کا جون کے آخر تک افغانستان سے تمام فوجی نکالنے کا اعلان

صدر آنجے ڈوڈا کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پہلا فوجی جمعرات کی رات کو پولینڈ واپس آئے گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پولینڈ نے افغانستان سے اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولینڈ کے صدر آنجے ڈوڈا نے جمعرات کو کہا کہ پولینڈ افغانستان میں موجود اپنے تمام فوجی جون کے آخر تک واپس بلا لے گا۔
صدر کے اعلان کے ساتھ پولینڈ کی دو وہائیوں سے افغانستان میں فوجی موجودگی کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔
خیال رہے نیٹیو ممبران نے اپریل میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ نیٹو کے زیرکمان افغانستان میں موجود فوجی بھی امریکہ کی جانب سے ستمبر تک فوجی انخلا کے پروگرام کے مطابق افغانستان چھوڈ دیں گے۔
آنجے ڈوڈا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ جون کے احتتام پر ہم 20 سال بعد نیٹو کی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن میں اپنی شرکت ختم کر رہے ہیں۔‘
صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پہلا فوجی جمعرات کی رات کو پولینڈ واپس آئے گا۔
غیر ملکی افواج کی افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ اور نیٹو افغانستان میں سکیورٹی صورتحال لو سنبھالنے کے لیے افغان فوج اور پولیس پر انحصار کریں گے جو کہ وہ اربوں ڈالر کی فنڈنگ سے ٹرین کر چکے ہیں۔

شیئر: