Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کے بعد بھی ضوابط پرعمل کریں، وزارت صحت

کورونا کی وبا ابھی باقی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ ویکسین لینے کے بعد بھی کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں-
یہ نہ بھولیں کہ وبا ابھی باقی ہے- یہ  بھی مدنظر رکھیں کہ ویکسین کا اصول وائرس لگنے سے بڑی حد تک محفوظ کردیتا ہے لیکن وائرس لگنے سے مکمل طور پر نہیں روکتا- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے جمعرا ت کو بیان جاری کرکے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے مصدقہ کیسز 1255 ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ  1247 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 14 افراد کی موت واقع ہوگئی- 
وزارت صحت نے  سب سے کہا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس سے متعلق معلومات یا سہولت حاصل کرنا چاہتے ہوں تو وہ  937 پر کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں-

شیئر: