سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے والے وہ افراد جن کی عمر پچاس برس یا اس سے زیادہ ہوگی اور پہلی ویکسین لیے 42 دن گزر چکے ہوں وہ جمعرات 24 جون 2021 ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور سبق کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کا پروگرام عمر کے حساب سے تیار کیا گیا ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
ابوظبی میں سیاحوں کے لیے بھی مفت ویکسینیشنNode ID: 576516
-
سعودی عرب 70 فیصد افراد کو ویکسین دینے کے ہدف کے قریبNode ID: 576661
’پہلے پچاس برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک فراہم کی جائے گی‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت صحت نے بیان میں کہا تھا کہ ’دو مختلف ویکسینیوں کی خوراکیں لی جاسکتی ہیں۔ تمام ویکسینیں موثر، فعال اور وائرس سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہیں‘۔
’متعدی امراض کی سعودی قومی کمیٹی نے اس کی منظوری دی ہے کہ ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک دو مختلف ویکسینیوں سے لی جاسکتی ہے۔ بین الاقوامی جائزوں نے اس کی اجازت دی ہے‘۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں 70 فیصد بالغ افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ اب تک ایک کروڑ 68 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔