Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے سب سے مہنگے آم کے لیے گارڈ اور نگرانی کے کیمرے

درخت کے مالک وکاس داس کے مطابق مقامی افراد بھی آموں کی نگرانی کرتے ہیں۔ فوٹو: فری پِک
انڈیا کی  ریاست بہار کے رہائشی نے آم کے درخت کی حفاظت کے لیے کیمرے نصب کیے ہیں ایک محافظ بھی بٹھایا ہے۔
آم کے درخت کے مالک انڈیا کے وکاس داس نے نیوز ایجنسی سپتنک کو بتایا کہ ’آم کی یہ قسم دنیا کی سب سے مہنگی اقسام میں سے ہے، جس کو ’سورج کا انڈا ‘کہتے ہیں۔‘
یہ زیادہ تر جاپان کے صوبے میازاکی میں اگتا ہے، اور دنیا کے مہنگے آموں میں سے ایک ہے۔

 

انہوں نے  بتایا کہ یہ درخت 25 سال پرانا ہے، اور قانون ساز کونسل کے ایک سابق رکن کی بیٹی کو کسی سے تحفے  میں ملا تھا۔
وکاس داس نے کہا کہ اس درخت کی نگرانی کیمروں کے ذریعے کی جاتی ہے، اور کچھ مقامی باشندے بھی اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آم ایک خاص ذائقہ اور خوشبو ہے، جو دیگر آموں سے مختلف ہے۔
وکاس داس نے بتایا کہ وہ اپنے درخت کے آم کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ اس  کے لیے نیلامی کا اہتمام کریں گے۔

دنیا کا سب سے مہنگا آم

اس منفرد آم کے درخت پرلگے ایک متوسط آم  کا وزن تقریبا  350 گرام ہوتاہے اور یہ اینٹی آکسڈینٹ ، بیٹا کیروٹین اور فولک ایسڈ سے بھر پور ہے۔
اس قسم کے آم میں دیگر اقسام کے آموں سے 15 فیصد زیادہ چینی ہوتی ہے۔
انڈیا میں میازاکی آم کی قیمت دو لاکھ روپے فی کلوگرام کے لگ بھگ ہے۔

شیئر: