جوہر ٹاؤن دھماکہ: نیٹ ورک پکڑا گیا، گرفتار ہونے والوں میں خواتین بھی شامل
جوہر ٹاؤن دھماکہ: نیٹ ورک پکڑا گیا، گرفتار ہونے والوں میں خواتین بھی شامل
پیر 28 جون 2021 13:13
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں دشمن ملک کی ایجنسی ملوث ہے (فوٹو: اے ایف پی)
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکہ کرنے والے نیٹ ورک کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دھماکے میں دشمن ملک کی ایجنسی ملوث ہے۔
پیر کو لاہور میں آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ’دھماکے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔‘
بقول ان کے ’سی ٹی ڈی اور پولیس نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ان کو شاباش پیش کرتا ہوں۔‘
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ’23 جون کو ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔‘