وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 33 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جعلی اکاؤنٹس کیس: سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے‘ مراد علی شاہNode ID: 389721
-
نواز شریف اور زرداری ’سرکاری گاڑیاں لینے‘ پر عدالت طلبNode ID: 481556
-
جعلی اکاؤنٹس کیس: ’نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری‘Node ID: 543551
فواد چودھری نے کہا کہ ’وصول کی گئی رقم تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے، لیکن اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے فواد چوہدری کا کہنا تھا وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔‘
فواد چودھری کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کر رہے ہیں۔
سلطان خان یوسفزئی نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ ‘زرداری صاحب کے پانچ سال میں پاکستان کی کل محصولات 4500 ارب روپے تھیں ، اگر مان لیا جائے کہ زرداری نے خزانے کے سارے پیسے اپنے جیب میں ڈالے باقی پورا پاکستان مفت میں چلتا رہا، لیکن 5000 ارب کی کریشن کہاں سے کیا۔‘
آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے اور یہ تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندہ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 3, 2021