پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ سوات کے گراسی گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پی ڈیم ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔
اتوار کو منعقد ہونے والے جلسے میں پی ڈی ایم کے ممبر جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
پی ڈی ایم کے سوات جلسے کا سوشل میڈیا پر بھی خاصا چرچا رہا۔ تاہم صارفین کی ایک بڑی تعداد جلسے میں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کی عدم شرکت کو محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکے۔
مزید پڑھیں
-
-
وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟
Node ID: 579496
-
گوکہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں کی تقاریر اور پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک بھی زیر بحث ہے تاہم زیادہ تر صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ مریم نواز نے اس جلسے میں شرکت کیوں نہیں کی۔
ٹوئٹر صارف ناصر خان نے لکھا کہ ’آپ کہاں ہیں؟ مریم نواز۔ پوری قوم آپکو بلا رہی ہے۔‘
Where are you mam
Maryam Nawaz.... The whole nation is calling you.@MaryamNSharif pic.twitter.com/PPHbMHTMeb— Nasir Khan (@NasirKh86379328) July 4, 2021
صارف کاشف علی عباسی نے لکھا کہ ’مریم میم نہیں تھی اس لیے میں نے تو جلسہ دیکھا ہی نہیں۔‘
صارفین کا کہنا تھا کہ سوات میں پی ڈی ایم کا شو بہت اچھا تھا لیکن مریم نواز کی عدم موجودگی سے پی ڈی ایم کی تحریک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
صارف مشتاق ملک نے لکھا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ایک زبردست شو۔۔۔ لیکن باقی لوگوں کی طرح میں نے بھی مریم نواز کی دھواں دار تقریر کو مس کر رہا ہوں۔‘
An excellent show by PDM .
But like many others, me also badly missing Maryam Nawaz and her firey speech .#ShehbazInSwat— Mushtaq Malik (@mushtaqfive) July 4, 2021
ٹوئٹر صارف حبیب نے لکھا کہ ’پی ایم ایل این مریم نواز کے بغیر نامکمل ہے۔ کسی بھی ورکر کے لیے یہ ناقبل قبول ہے، اور یہ سب نے پی ڈی ایم جلسے میں محسوس کیااس میں کوئی شک نہیں کہ وہ مجمع کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں ۔ اور وہ واضح طور پر نواز شریف کے موقف کی حمایت کرتی ہے۔‘
PMLN is incomplete with Out Maryam Nawaz.not acceptable to the https://t.co/0sTCT2rhuD everyone felt it in pdm jalsa...she is no doubt a crowd puller.and she clearly supports what's the stance of Nawaz Sharif. pic.twitter.com/sThvupmFAE
— Habib Ahmad. pmln (@HabibAh77999692) July 4, 2021