دبئی: آتشزدگی کے باعث جڑواں بہنیں جاں بحق
دبئی: مکان میں آگ لگنے سے دو جڑواں بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ دبئی محکمہ شہری دفاع کے مطابق جڑواں بہنیں اپنے کمرے میں سو رہی تھیں جن مکان میں آگ لگ تھی۔ انہیں آگ کی خبر اس وقت ہوئی جب وہ شعلے ان کے کمرے تک پہنچے۔الامارات الیوم کے مطابق آگ سے بچنے کے لئے دونوں نے کمرے سے ملحقہ بیت الخلاءمیں پناہ لی مگر دھوئیں کی وجہ سے ان کا دم گھٹ گیا۔واقعہ دبئی کے الطوار3میں پیش آیا۔متوفی بہنوں کی عمر20سال تھی۔