امارات: ہفتہ ٹریفک میں مثالی ڈرائیوروں کو مفت انشورنس فراہم
دبئی: خلیجی ممالک میں مشترکہ ہفتہ ٹریفک کے دوران مثالی ڈرائیوروں کو مفت انشورنس کا انعام دیا جائے گا۔ اماراتی کمیٹی برائے انشورنس نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ ٹریفک میں مثالی خلاف ورزیوں سے پاک ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیوروں کو انشورنس فیس میں 35فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ امارات الیوم کے مطابق مثالی ڈرائیوروں کو انعام کے طور پر مفت انشورنس فراہم کرنے کا معاہدہ وزارت داخلہ سے ہوچکا ہے۔