Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ویتنام کے سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ویتنام کے وزیر خارجہ نے  پیر کو ورچول رابطہ کیا ہے۔ سعودی عرب اور ویتنام نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ اور ویتنام کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
دونوں ملک اس حوالے  سے دوستانہ تعاون کو فروغ دیں گے۔ ہر سطح پر یکجہتی قائم کریں گے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی مسائل اور دوطرفہ تعلقات پر صلاح و مشورہ کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں ملکوں کی حکومتیں تمام شعبوں میں ہر سطح پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سیاسی مشاورت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط اس بات کی علامت ہیں کہ دونوں ملک باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے خیالات کے تبادلے میں دلچسپی رکھتے ہیں‘۔ 
شۃزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ’ویتنام کے ساتھ مملکت کے تعلقات  1999 میں قائم ہوئے تھے۔ تب سے دونوں ملک متعدد معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں اور تعاون کے پروگراموں سے منسلک ہوچکے ہیں‘۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے دوسری بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بنے پر ویتنام کو مبارکباد دی۔  
 اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل کا رکن بنے پر بھی ویتنام کو مبارکباد دی ہے۔

شیئر: