باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سے دفتر خارجہ ویانا میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے سرکاری مذاکرات کیے۔ مختلف شعبوں میں آسٹریا اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
خصوصا سعودی وژن 2030 کی روشنی میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں دوست ملکوں کے مفادات کے حصول کے لیے یکجہتی بڑھانے کا موضوع بھی زیر بحث رہا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی اہم حالات بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر آسٹریا میں متعین سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔