پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ وہ بولرز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
انگلینڈ کے شہر ڈربی سے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیریز میں پاکستانی بولرز نے بہتر کارکردگی دکھائی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی توجہ کھلاڑیوں کی رینکنگ کے بجائے ٹیم کی کارکردگی پر ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی کے کون سے ریکارڈ بابر اعظم کے نشانے پر ہیں؟Node ID: 563781
-
دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی کرکٹ سکواڈ کا اعلانNode ID: 571086
’ہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی کو نہیں دیکھتے، ہماری توجہ ٹیم کی کارکرگی پر ہے۔ اگر ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو کھلاڑیوں کی رینکنگ خود بخود ٹھیک ہوگی۔‘
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آٹھ جولائی سے کرکٹ سیریز شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شامل ہیں۔
تین ون ڈے میچز صوفیہ گارڈنز، لارڈز لندن اور ایجبیسٹن کے میدان میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20 میچز ٹرینٹ برج، ہیڈنگلے لیڈز اور اولڈ ٹریفرڈ میں ہوں گے۔
یہ میچز آٹھ جولائی سے شروع ہوں گے اور 20 جولائی تک جاری رہیں گے۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ایک ہفتہ قبل انگلینڈ کے شہر ڈربی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا تھا تاہم مڈل آڑڈر بیٹسمین حارث سہیل اب بھی اپنی دائیں ٹانگ میں درد محسوس کر رہے ہیں لہٰذا وہ پانچ سے چھ جولائی تک ڈربی میں شیڈول آخری دونوں پریکٹس سیشنز میں شرکت نہیں کریں گے۔
کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فزیکل ٹریننگ پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے کھلاڑیوں کی پریکٹس کی تصاویر شیئر ہوئے لکھا کہ کونسی تصویر آپ کی پسندیدہ ہے۔
Supremely fit and agile!
Which one is your favorite click?#ENGvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/gqeU9q6ZqB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 5, 2021