Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 177 نئے مریض سامنے آئے ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر دس جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی۔ 
سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 177 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 516 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 16 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 963 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 895 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 395 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 305 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 297 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن میں 178، عسیر ریجن میں96، مدینہ ریجن میں 59، جازان ریجن میں 56، القصیم ریجن میں 43، نجران ریجن میں 41، تبوک ریجن میں 14، الباحہ ریجن میں 17، حائل ریجن میں 48، الجوف ریجن میں 5 اور الحدود الشمالیہ میں 18 مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک پانچ لاکھ 83 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 81 ہزار 225 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: