Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرلائن کے بارے میں مسافروں کی سب سے کم شکایات

سعودی ایئرلائن کے بارے میں ایک لاکھ مسافروں میں سے سات افراد نے شکایت درج کرائی ہے( فائل فوٹو سیدتی)
سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جون 2021 میں مسافروں کی جانب سے 295 شکایات موصول ہوئیں جن میں مختلف فضائی کمپنیوں کے حوالے سے مسافروں نے شکوہ کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ایئرلائن کے بارے میں سب سے کم شکایات موصول ہوئیں۔ ایک لاکھ مسافروں میں سے سات افراد نے اپنی شکایت درج کرائی جنہیں حل کیا گیا ہے۔ شکایت کے حل کا تناسب 74 فیصد رہا۔ 
ناس ایئر کے بارے میں 15 شکایات موصول ہوئیں۔ ان کے حل کا تناسب 89 فیصد رہا جبکہ اے ڈیل ایئر کے لیے موصول ہونے والی شکایات کی تعداد 18 رہی جن کے حل کا تناسب 51 فیصد رہا۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ ماہ موصول ہونے والی شکایات میں سب سے زیادہ ٹکٹ ری فنڈ کے حوالے سے تھی دوسرے نمبر پر فلائٹ کینسلیشن اورتاخیر کی شکایت سب سے کم رہی۔ 
ائیر پورٹس کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات میں سب سے کم شکایتیں دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی رہی جوصرف ایک تھی۔ 
دوسرے نمبر پر شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حوالے سے دو شکایات موصول ہوئیں۔ ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بارے میں بھی شکایات کی تعداد دو رہی۔ 
ایک لاکھ مسافروں کے تناسب سے سب سے کم ترین شکایات جن ایئرپورٹس کی رہی ان میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ مدینہ منورہ، الجوف ایئرپورٹ، شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ ، بیشہ ایئرپورٹ ، طائف ایئرپورٹ ، شہزادہ سلطان بن عبدالعز یز ایئرپورٹ تبوک ، عرعر ایئرپورٹ ، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ایئرپورٹ جازان ، وادی الدواسر ایئرپورٹ اور طریف ایئرپورٹ شامل تھے۔ 
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شکایات کا چارٹ مسافروں کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا جاتا ہے جس کا مقصد فضائی مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

شیئر: