Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد: سٹاف کی ویکسینیشن نہ کرانے والی 25 دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل

دو تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد انہیں سیل کردیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اسلام آباد میں سٹاف کی ویکسینیشن نہ کرانے والی 25 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ کورونا مثبت کیسز کے پیش نظر دو تعلیمی اداروں کو بھی سیل کیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق ’پی ڈبلیو ڈی میں واقع نجی سکول اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ تھری اسلام میں سات سات کیسز رپورٹ ہوئے۔‘

 

دونوں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ اسلام آباد نے انہیں سیل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ’اسلام آباد انتظامیہ، ڈی ایچ او آفس اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے اتوار کو اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں 100 کے قریب دکانوں اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا اور کورونا سے متعلق ضوابط پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
حمزہ شفقات کے مطابق ’اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر پانچ فیصد پر چلی گئی ہے، خدشہ ہے کہ یہ بڑھ کر آٹھ فیصد پر نہ چلی جائے جو خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ کورونا مثبت کیسز میں اب زیادہ تر ڈیلٹا قسم سامنے آرہی ہے۔ تیزی سے کورونا پھیلنے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔‘

شیئر: