Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا پھیلاؤ: اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وقت پر لاک ڈاؤن کیے جانے سے کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد کچھ مخصوص سیکٹرز کی بعض گلیوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی استدعا سامنے آئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق سنیچر کو اسلام آباد میں 88 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سنیچر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے نگرانی کرنے والوں ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے سرویز کیے ہیں۔

 

’سروے ٹیموں نے سواں روڈ سے جڑے سیکٹر جی ٹین فور میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان میں 38، 44، 45، 46، 47 اور 48 نمبر کی گلیاں شامل ہیں۔ اس لیے ان کو سیل کر دیا جائے۔‘
مراسلے میں سیکٹر آئی ٹین ٹو گلی کی نمبر 25 اور 29 کو بھی بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اسی طرح مراسلے میں سیکٹر جی نائن فور کی گلی نمبر 85 اور 89 کو بھی سیل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق ان گلیوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے معیار کے مطابق بندش کی جائے۔ اس حوالے سے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور مختلف علاقوں سے سیمپلنگ بھی کی جا رہی ہے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وقت پر لاک ڈاؤن کیے جانے سے کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
مراسلہ صحت سے متعلق مختلف عہدیداروں کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

شیئر: