Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحٰی پر تین چھٹیاں، عید کے تیسرے روز آفس آنا ہوگا

اتوار کے روز ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور 21 جولائی کو عید الاضحٰی کا اعلان کیا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر تین سرکاری چھٹیوں کے لیے سمری بھیجی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمری کے مطابق 20، 21 اور 22 جولائی کو عید کی چھٹیاں ہوگی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ جمعے کو چھٹی نہیں ہو گی بلکہ ورکنگ ڈے ہو گا۔
چونکہ پاکستان میں عید الاضحٰی 21 جولائی کو ہے اس لیے مجوزہ چھٹیوں کے حساب سے تیسرے روز ملازمین کو واپس ڈیوٹی پر آنا ہوگا۔
خیال رہے سنیچر کو ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا تھا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے صدر مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی تھی۔
اجلاس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا تھا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے پاکستان میں عید الاضحٰی 21 جولائی کو ہوگی۔

شیئر: