بیرون ملک سفر کی شرائط، غیرملکی طلبا کے لیے سکالرشپس اور عمانی سلطان کے استقبال سمیت گذشتہ ہفتے کی مقبول ویڈیوز
گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے استقبال، سعودی عرب سے باہر جانے پر شرائط اور سعودی جامعات میں غیرملکیوں کے لیے سکالرشپ کے حوالے سے ویڈیوز بے حد پسند کی گئیں۔ اس کے علاوہ کون سی ویڈیوز اردو نیوز کے قارئین نے پسند کی، ان پر ایک نظر:
سلطان ہیثم بن طارق سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد نے استقبال کیا:نیوم کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے سلطان ہیثم بن طارق کا استقبال کیا ۔ سلطان ہیثم کی آمد پر سعودی ایئر فورس نے عمان کے پرچم کے رنگوں سے کرتب دکھائے۔
غیرملکی اپنے اہل خانہ کے پاسپورٹ کی ’نقل معلومات‘ آن لائن کیسے کرائیں؟
سعودی عرب کی جامعات میں غیر ملکی طلبہ کے لیے سکالرشپ، شرائط کیا ہیں؟
ایک نمبر پر دو ابشر اکاؤنٹ بنانے پر اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا:ابشر پلیٹ فارم میں رجسٹرڈ موبائل نمبر کو اپنے اکاؤنٹ کے لیے خاص رکھیں۔ کسی بھی صورت میں اسے دوسرے شخص کا اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
سعودی ایئرلائن کے بارے میں مسافروں کی سب سے کم شکایات:سعودی ایئرلائن کے بارے میں سب سے کم شکایات موصول ہوئیں۔ ایک لاکھ مسافروں میں سے سات افراد نے اپنی شکایت درج کرائی جنہیں حل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب سے باہر جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کے لیے چار شرائط:سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے مملکت سے باہر جانے کے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے سفر کی چار شرائط جاری کی ہیں۔
پاسپورٹ ایکسپائر ہے، کفالت کی تبدیلی ممکن ہے؟:’ کفالت کی تبدیلی کےلیے لازمی ہے کہ پاسپورٹ کارآمد ہو۔ ایکسپائر پاسپورٹ کی صورت میں کفالت کی تبدیلی یا دیگر امور کی انجام دہی ممکن نہیں ہوسکتی‘۔
گورنر عسیر نے منصوبوں کی پیش رفت کے جائزے کےلیے دورے کیے:’ گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے ریجن میں جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کےلیے دورے کیے۔
ریلوے کمپنی کی جابرہ کو ٹرین سفر کی دعوت:جابرہ اپنے گھر کی چھت سے ٹرین گزرتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوتی تھی ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریلوے کمپنی نے اسے ٹرین پر سفر کرنے کی دعوت دی ۔
بوتل کے ڈھکنوں سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار:بوتل کے ڈھکنوں سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیارکیا گیا ۔ اس نقشہ میں تقریباً تین لاکھ ڈھکن استعمال کیے گئے۔
مرکز ادھم میں آرٹ نمائش، 50 مصوروں کی شرکت:جدہ کے مرکز ادھم میں آرٹ نمائش منعقد کی گئی جس میں مختلف ممالک کے 50 مصوروں نے شرکت کی ۔
گرین ریاض پراجیکٹ: 75 لاکھ درخت لگائے جائیں گے:سعودی عرب میں شہروں کو سرسبز بنانے کے سلسلے میں دارالحکومت ریاض میں گرین پراجیکٹ کے تحت 75 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔
پپیتا ،آم اور انجیر کی فصل تیار:جازان میں پپیتا ، آم اور انجیر کی فصل تیار ہو گئی ہے۔
سعودی محکمہ کسٹم نے سمگلنگ کی مختلف کوششیں ناکام بنادیں:محکمہ کسٹم نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے 1248481 نشہ آور گولیاں اور 297 کلو حشیش کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔