Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی تقریر، خصوصی پروازیں، موڈرنا ویکسین کی آمد سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

پاکستان میں گذشتہ ہفتہ خبروں کے لحاظ سے خاصا ہنگامہ خیز رہا، قومی اسلامی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر سوشل اور مین سٹریم میڈیا میں موضوع بحث رہی، افغانستان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی خبروں کے علاوہ پاکستان میں گذشتہ ہفتے کیا ہو رہا؟ گذشتہ ہفتے کی پاکستان سے اہم خبروں پر ایک نظر: 
26 ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ’سی کیٹگری میں شامل ممالک سے آنے والے پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا جبکہ غیر ملکی مسافروں پر پاکستان داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔‘ 

سول ایوی ایشن کے مطابق سی کیٹگری میں شامل ممالک سے آنے والے پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش سے اتحاد ایئر کی فلائٹس 21 جولائی تک معطل
اتحاد ایئرویز نے پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے اپنی فلائٹس کو 21 جولائی 2021 تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
اُمید ہے یو اے ای سفری پابندیاں ختم کر دے گا: پاکستان
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کے بعد امید ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں پر لگائی گئی سفری پابندیوں کا جائزہ لے گا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازوں کی منسوخی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
’پاکستان آنے والی غیر ملکی پروازوں کو منسوخ نہیں کیا گیا‘
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازوں کی منسوخی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
حریم شاہ کی شادی: پیپلزپارٹی کے وزرا دن بھر ہاتھ دکھاتے رہے
تنازعات کا شکار رہنے والی ٹِک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اتوار کو اپنے اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کا ہاتھ دکھائی دے رہا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے لوکل میڈیا کو بیان دیا کہ یہ ان کے نکاح کے وقت کی تصویر ہے، اور ان کی شادی سندھ کابینہ کے ایک وزیر سے ہوئی ہے تاہم ابھی وہ نام نہیں بتا سکتیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے  شادی کرنے کا اعلان کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

پہلی تقریر جس میں اپوزیشن ’چور نہ ڈاکو‘، بلکہ مذاکرات کی دعوت
بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
’پاکستان میں تیزاب گردی کے صرف تین واقعات پر فلم بن گئی اور آسکر ایوارڈ دیا گیا‘
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کے میٹرو پولیٹن شہروں کے مقابلے میں کراچی خاصا پر امن ہے، لیکن اس کے خلاف پراپیگنڈہ ہوتا ہے۔

پاکستان میں اطالوی سفارت خانے سے 1000 شینجن ویزا سٹِکرز 'چوری' ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان میں اطالوی سفارت خانے سے 1000 شینجن ویزا سٹِکرز 'چوری'
اطالوی حکومت نے پاکستانی وزارت خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع اطالوی سفارت خانے سے شینجن ویزے کے ایک ہزار سٹِکرز چوری ہوگئے ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
بجٹ منظور ہوتے ہی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
پاکستان میں جولائی کے ابتدائی 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ، حکومت کو برف پگھلنے کا انتظار

حکومت نے لوڈ شیڈنگ میں پیر تک بہتری آنے کا کہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

ملک بھر میں بجلی کی بندش اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان شہریوں کے لیے وزارت توانائی کا پیغام ہے کہ پانچ جولائی سے صورتحال قدرے بہتر ہوگی تاہم مکمل خاتمہ تب تک ممکن نہیں جب تک سکردو اور شمالی علاقہ جات میں برف نہ پگھلے اور تربیلا و منگلا ڈیم سے پن بجلی کی پیداوار بہتر نہ ہو۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
’چین سے تعلقات گھٹانے کے لیے امریکہ، مغرب کا دباؤ غیر منصفانہ ہے‘
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ ہمیشہ سے خاص تعلقات رہے ہیں ’اور جب کبھی پاکستان کسی مشکل میں ہوا، پڑوسیوں کے ساتھ مسائل ہوں یا کوئی اور معاملہ ہو چین نے ہمارا ساتھ دیا۔‘
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
’انگریزی بولنا، انگریزی کپڑے پہننا سافٹ امیج نہیں احساس کمتری ہے‘
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں اپنے ملک کے سافٹ امیج کو فروغ دینا ہے تو ہمیں پاکستانیت کو فروغ دینا ہو گا۔

چترال میں ’کشمیر مارخور‘ کو زخمی کرنے والے نامعلوم سیاح کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
چترال میں ’کشمیر مارخور‘ کو زخمی کرنے والے سیاح کے خلاف مقدمہ
پاکستانی صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ’کشمیر مارخور‘ کو زخمی کرنے والے نامعلوم سیاح کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ (فوٹو: امریکی سفارت خانہ)

امریکہ سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئیں
امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان
خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے فوری طور پر پروازوں کا اعلان کیا ہے۔

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے فوری طور پر پروازوں کا اعلان کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
افغانستان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، عسکری حکام کی بریفنگ
پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جو کہ ساڑھے آٹھ گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: