محکمہ پاسپورٹ کی نئی ہدایات، بورڈنگ پاس کے لیے شرط سمیت گذشتہ ہفتے کی مقبول ویڈیوز
سعودی عرب میں حج رجسٹریشن کی فرضی ویب سائٹس سے خبردار، بورڈنگ پاس کا اجرا توکلنا ایپ میں ویکسین ریکارڈ سے مشروط، مسافروں کے لیے محکمہ پاسپورٹ کی نئی ہدایات اور آب زمزم کی فراہمی کے لیے روبوٹ سمیت کئی وڈیوز کو گزشتہ ہفتے پسند کیا گیا:
اذان اور اقامت میں معمول کا وقفہ بحال: وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے تمام مساجد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اذان اور اقامت کے درمیان سابقہ وقفے کو بحال کریں۔
’حج رجسٹریشن کے لیے فرضی ویب سائٹس سے خبردار‘:سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی شہریوں اور مقیمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ حج رجسٹریشن کے لیے فرضی اداروں سے کسی قسم کا لین دین نہ کریں۔
داخلی پروازوں کے بورڈنگ پاس بھی توکلنا میں ویکسین ریکارڈ سے مشروط: سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ’داخلی پروازوں کے بورڈنگ پاس کا اجرا بھی توکلنا ایپ میں ویکسین ریکارڈ سے مشروط کردیا گیا ہے‘۔
پانی کتنا خرچ کیا، بل کتنا ہے ، نیشنل واٹر کمپنی کی موبائل ایپ:سعودی عرب میں پانی کتنا خرچ کیا، بل کتنا ہے، نیشنل واٹر کمپنی کی موبائل ایپ میں کیا کیا خصوصیات ہیں؟
سعودی عرب جانے کے لیے ایسٹرازینیکا:پاکستان نے سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد کے مردوں کو ایسٹرازینیکا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابشر سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ کی نقل معلومات کیسے؟:مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جب بھی اپنے پاسپورٹ تجدید کرائیں نئے پاسپورٹ کا اندراج فوری طور پر جوازات کے سسٹم میں کرایا جائے۔
سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے محکمہ پاسپورٹ کی نئی ہدایت:سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ایک لنک جاری کیا ہے جس کے ذریعے ویکسین کا اندراج کرایا جا سکے گا۔
پہلی پاکستانی خاتون گرافولوجسٹ:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم پہلی پاکستانی خاتون گرافولوجسٹ جو ہینڈ رائٹنگ سے شخصیت کے بارے میں بتاتی ہیں ۔
عربی رسم الخط کے سال کی مناسبت سے نمائش:عربی رسم الخط کے سال کی مناسبت سے ریاض میں نمائش منعقد ہو رہی ہے جس میں عربی رسم الخط کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا ۔
ایک لاکھ 20 ہزار پودے لگانے کی مہم شروع:قنفذہ میں ایک لاکھ 20 ہزار پودے لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
مسجد الحرام میں آب زمزم کی فراہمی کے لیے روبوٹ:سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کے لیے روبوٹ سروس متعارف کرائی گئی ہے۔
شہر کی صفائی کےلیے نئے منصوبے کا افتتاح:تبوک کے میئر انجینئر درویش بن علی آل محفوظ نے شہر کی صفائی کےلیے نئے منصوبے کا افتتاح کیا ہے جس پر89 ملین ریال لاگت آئی ہے ۔