Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، پروازوں کی منسوخی، موبائل پر ٹیکس سمیت گذشتہ ہفتے پاکستان میں کیا ہوا؟

گذشتہ ہفتے پاکستان میں خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کی واپسی، فضائی سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ، موبائل درآمد پر ٹیکس میں اضافے کے علاوہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بارے میں تشویش کی خبریں قارئین کی پسند رہیں۔ پاکستان میں گذشتہ ہفتے اور کیا ہوتا رہا، دیکھیے خبروں کی جھلکیاں۔ 
خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان
خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے فوری طور پر پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

’یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی‘
پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے معاملات دیکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

موڈرنا ویکسین پاکستان میں کہاں کہاں دستیاب ہوگی؟
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے بیرون ملک جانے والے افراد کو موڈرنا ویکسین لگانے کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہے۔  
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
موبائل فونز پر ٹیکس میں اضافہ: کون سا فون اب کتنے میں ملے گا؟
حکومت نے مقامی طور پر موبائل فونز کی تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ میں موبائل فونز درآمد کرنے پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آرہی ہے؟
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ کچھ عرصہ جاری رہنے سے امید ہو چلی تھی کہ وبائی صورتحال بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم حکومتی و انتظامی شخصیات کے حالیہ بیانات جہاں چوتھی لہر کی آمد کی اطلاع دے رہے ہیں وہیں صورتحال کی سنگینی بھی واضح کر رہے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو، ملزمان گرفتار
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بلاول بھٹو کے طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی سے اسلام آباد لے جانے والے خصوصی طیارے نے مبینہ فنی خرابی کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے قتل پر 14سالہ لڑکی کو سزا
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گاڑی چوری کی واردات کے دوران پاکستانی ڈرائیور کو قتل کرنے والی چودہ سالہ لڑکی کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’ٹی ایل پی پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا‘
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’حکومت نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

’بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ بات کرنے کا سوچ رہا ہوں‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
عمان کی پاکستان، انڈیا سمیت 24 ممالک سے سفر پر پابندی
عمان نے پاکستان اور انڈیا سمیت 24 ملکوں سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

ایئرلائنز نے پاکستان آنے والی پروازیں اچانک کیوں منسوخ کیں؟ 
گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے فضائی کمپنیوں نے اپنا آپریشن محدود کرتے ہوئے اچانک پروازیں منسوخ کردیں جس سے مسافروں کی ایک بڑی تعداد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرلائنز کی جانب سے اچانک پروازوں کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: