Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ بندر بلیلہ یوم عرفات میں خطبہ حج دیں گے

’9 ذو الحجہ کو وقوف عرفات کے دن ظہر اور عصر کی قصر نماز تقدیم پڑھائی جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے شیخ بندر بلیلہ کو خطبہ یوم عرفات کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے خطیب اور امام شیخ بندر بلیلہ یوم وقوف عرفہ میں خطبہ دیں گے اور نماز کی امامت کرائیں گے‘۔
واضح رہے کہ 9 ذو الحجہ کو وقوف عرفات کے دن ظہر اور عصر کی قصر نماز تقدیم پڑھائی جاتی ہے۔
اس موقع پر میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں عازمین حج جمع ہوتے ہیں، خطبہ حج سنتے ہیں اور ظہر وعصر کی ایک ساتھ نماز ادا کرتے ہیں۔
بعد ازاں سورج غروب ہونے تک حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جاتا ہے۔  

شیئر: