سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال عازمین حج کے لیے ’شعائر‘ سمارٹ کارڈ کے اجرا کے بعد اس کی خصوصیات جاری کی ہیں۔
سمارٹ کارڈ اس سال پہلی بار حج کرنے والوں کو دیا جا رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شعائر سمارٹ کارڈ ’این ایف سی‘ ٹیکنالوجی سے ملتا جلتا ہے۔ مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات و مزدلفہ) میں فراہم خود کار آلات کے ذریعے شعائر سمارٹ کار ڈ کی ریڈنگ ممکن ہوگی۔

شعائر سمارٹ کارڈ متعدد خوبیوں اور خصوصیات سے آراستہ ہے۔ اس میں حجاج کی نجی معلومات، رہائش سے متعلق تفصیلات محفوظ کی گئی ہیں جبکہ اس کے ذریعے حجاج کی یہ رہنمائی بھی کی جاتی ہے کہ منیٰ، مزدلفہ یا عرفات میں ان کا رہائشی کیمپ کہاں واقع ہے۔
اس کارڈ کی بدولت مختلف مقامات پر حجاج کی رسائی کسی رکاوٹ کے بغیر ممکن ہوگی۔ ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ غیر قانونی طریقے سے حج پر جانے والوں کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔
سیکریٹری حج و عمرہ ڈاکٹر عمرو المداح کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت حج موسم میں زائرین کی خدمت کو اپنا شیوہ بنائے ہوئے ہے۔ حجاج کے آرام و راحت کو سب سے اوپر رکھے ہوئے ہے۔ شعائر سمارٹ کارڈ کا اجرا اسی جذبے کی مثال ہے۔
سعودی حکومت حج کے پورے سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کر رہی ہے۔
التحول الرقمي في المملكة واقع وليس خيال، في #حج1442 سيكون هناك "بطاقة الشعائر الذكية" والتى تمثل نقلة نوعية في منظومة الاعمال لتسهيلات متعددة في بطاقة واحدة.
نتشرف بخدمتكم ... pic.twitter.com/c65achxft4— عبدالفتاح مشاط (@asmashat) July 12, 2021