پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مدعو سابق کرکٹرعبدالرزاق کی پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار کا مذاق اُڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
پروگرام کے دوران کیا بات ہوئی؟
پروگرام کے دوران ندا ڈار نے خواتین کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’خواتین گاؤں سے کرکٹ کھیلنے آتی ہی اسی لیے ہیں کہ کرکٹ کو ایک پیشے کے طور پر لیں۔‘
ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے پروگرام میں ان کے ساتھ موجود مہمان خاتون کہتی ہیں کہ ’اور جب شادی ہوتی ہے تو پھر (خواتین) کیریئر چھوڑ جاتی ہیں؟‘
مزید پڑھیں
-
یورو کپ میں اٹلی فاتح: ’نسلی تعصب کا مظاہرہ کرنے والے شرم کریں‘Node ID: 582221
-
ویکسین لازمی قرار دینا ’مذاق‘، جنید خان کا اسد عمر کو جوابNode ID: 582636
پروگرام میں موجود ساتھی مہمان کا جواب دیتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ ’خواتین کی کوشش یہی ہوتی ہے کے کرکٹ جتنی کھیل سکیں کھیل لیں، شادی کے بعد خیرباد۔‘
اس دوران سابق کرکٹر عبدالراق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’شادی نہیں ہوتی۔‘
اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ’وہ دراصل فیلڈ ایسی ہے نا ان کی، اب جب یہ ایک کرکٹر بن چکی ہیں۔ تو یہ چاہ رہی ہیں کہ مردوں کی ٹیم کے لیول تک آئیں۔ صرف مرد یہ سب نہیں کر سکتے ہم بھی کر سکتی ہیں۔ اب ان کی یہ فیلنگز ختم ہو گئی ہیں۔‘
Don’t be negative he’s praising her looks as she adopted it herself.
— F.A.T (@sharpguess) July 14, 2021
پرواگرام میں موجود باقی شخصیات کی ہنسی کی آواز کے درمیان عبدالرزاق نے کہا کہ ’آپ ان سے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں یہ لڑکی نہیں لگتیں۔‘
اس کے جواب میں ندا ڈار نے کہا کہ ’ہمیں جم کرنا ہوتی ہے پریکٹس کرنا ہوتی ہے۔‘
پروگرام میں باتوں کا سلسلہ آگے بڑھا تو ندا ڈار کے ہیئر سٹائل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ندا ڈار وومن ٹی 20 میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی اور دنیا کی پانچویں خاتون کھلاڑی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ندا ڈار اور عبدالرزاق کی گفتگو کا یہ حصہ وائرل ہوا تو صارفین نے کرکٹر عبدالرزاق کے ان خیالات پر تنقید کی تو کچھ صارفین نے ان کی گفتگو کو سمجھنے کا مشورہ دیا۔
سوشل میڈیا پر زیر بحث اس ویڈیو کلپ پر صارفین کا مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر ہینڈل فیضان لکھتے ہیں کہ ’یہ ایک مزاحیہ شو ہے، کامیڈین بیٹھے ہیں۔ عبدالرزاق نے ایسا صرف لوگوں کو ہنسانے کے لیے کہا۔ ‘
It's a laughter show, comedians are sitting, he said that for making people laugh.
— NotYourBro (@RjFaizan25) July 14, 2021
صارفین کی جانب سے ان کے بیان کو کہیں غلط سمجھا گیا تو کہیں درست وضاحت کے فقدان کے بارے میں بات کی گئی، لیکن کچھ صارفین نے انہیں انڈین کرکٹر وریندر سہواگ سے تشبیہہ دے ڈالی۔ صارف اینڈرسن لکھتی ہیں کہ ’عبدالرزاق وریندر سہواگ کے پاکستانی ورژن ہیں۔ اور یہ بھی متنازع بیانات دیتے ہیں۔‘
Razzaq is Pakistani version of Varender Sehwag.. Razzaq makes controversial statements
— anderson (@anderso02416836) July 14, 2021
ندا ڈار کے حوالے سے دیے گئے بیان پر صارف سلمان رشید تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اس نے مذاق نہیں اُڑایا۔‘
بات کو سمجھنے کی کوشش کرے اس نے مذاق نہیں اڑیا
— سلمان رشید (@Salmankhattak90) July 14, 2021
ٹوئٹر ہینڈل ایف اے ٹی نے ندا ڈار کے ظاہری حلیے پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’منفی مت سوچیں انہوں نے ندا ڈار کی تعریف کی ہے۔ جیسی وہ نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے خود اپنا یہ حُلیہ اپنایا ہے۔
Don’t be negative he’s praising her looks as she adopted it herself.
— F.A.T (@sharpguess) July 14, 2021
کچھ صارفین نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ ندا ڈار کی کرکٹ کی کارکردگی اور کیریئر کے بجائے ان کی ذاتیات پر بات کی جارہی ہے۔
کرشمہ علی نامی صارف کہتی ہیں کہ ’ان کے کامیاب کیریئر کے بجائے یہ ان کے بال اور شادی پر بات کر رہے ہیں۔ کون ہیں یہ لوگ؟‘
They are discussing her hair and marriage instead of discussing her successful career? Who are these people? https://t.co/6bR5N3L9R3
— karishma Ali (@karishmaAli22) July 14, 2021
واج حس نامی صارف لکھتی ہیں انہیں حیرت ہے کہ خواتین روزانہ کی بنیاد پر کس چیز سے گزرتی ہیں۔ ’کبھی کبھی ان کا زنانہ اور کمزور ہونے پر مزاق اڑایا جاتا ہے اور کبھی انہیں مردانہ کہہ کر ان پر ہنسا جاتا ہے۔ کیا معاشرہ خواتین کو ان کے حال پر رہنے دے گا؟‘
I’m just appalled at what women go through on a daily basis. Sometimes they’re ridiculed for being very “feminine & weak”, sometimes they’re laughed at for being “masculine”. Can the society just let women be please? https://t.co/SBfzXAIPp6
— W.H (@waj_huss) July 14, 2021