Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بلدیاتی کونسل پہلی عمارت اور المرقب پریس تعمیراتی ورثہ قرار

ریاض بلدیاتی کونسل کی پہلی عمارت الظھیرہ حوطۃ خالد محلے میں ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ آثار قدیمہ نے ریاض کی بلدیاتی کونسل کی پہلی عمارت اور المرقب پریس کو تعمیراتی ورثے کے ریکارڈ میں شامل کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق المرقب پریس ریاض کا پہلا پریس ہے۔ دارالحکومت کے باشندوں کے علاوہ اطراف کی کمشنریوں، شہروں اور قصبوں کے باشندے بھی مستفید ہوتے تھے۔

المرقب پریس کمپنی کی عمارت 1954 میں قائم ہوئی تھی۔ (فوٹو: ایس پی اے)

المرقب پریس کمپنی کی عمارت 1954 میں قائم ہوئی تھی۔ سعودی عرب کے معروف ادیب حمد الجاسر نے 200 سے زیادہ افراد کے تعاون سے پریس کی عمارت امام عبدالرحمن بن فیصل سٹریٹ پر شہر کے مرکزی علاقے میں قائم کرائی تھی اور اس کی تعمیر میں نیا سامان استعمال کیا گیا تھا۔ 
ریاض بلدیاتی کونسل 1940 میں قائم ہوئی تھی۔ یہ عمارت الظھیرہ حوطۃ خالد محلے میں واقع ہے۔ بلدیہ کا دوسرا دفتر 1954 میں ریاض کے جنوب مغرب میں قائم کیا گیا تھا۔  
محکمہ آثار قدیمہ نے ان دونوں تاریخی عمارتوں کی اصلاح و مرمت کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ عمرانی ورثے کے ریکارڈ پر ایک ہزار سے زیادہ قدیم عمارتیں ہیں۔ یہ مملکت کے مختلف علاقوں میں ہیں۔ 

شیئر: