Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لیےمفاہمتی یادداشت پر دستخط

علاقے کے قابل تحسین اور ناقابل تسخیر ورثہ کو محفوظ کیاجائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
السودہ  ڈویلپمنٹ کمپنی(ایس ڈی سی) نے کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن برائے ریسرچ اینڈ آرکائیوز(الدرہ) کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس سے سعودی عرب کے عسیر ریجن میں قدیم قبیلوں کی معاشرتی زندگی کو داستان گو کہانیوں کے طور پر دستاویزی بنایا جاسکتا ہے جس کے باعث علاقے کی خوبصورتی کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس دستخطی تقریب میں عسیر ریجن کے گورنر شہزادہ  ترکی بن طلال بن عبدالعزیز کے علاوہ السودہ اور رجل الماہ میں رہائشی قبیلوں کے سرداروں سمیت دیگر مقامی مورخین اور تاریخ دانوں نے بھی شرکت کی۔
اس مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسام الدین المدنی اور الدرہ کے قائم مقام سیکریٹری جنرل فہد السمری نے دستخط کیے ہیں۔

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) میں شامل یہ کمپنی السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی  ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عسیر کے خطے میں موجود تاریخی یادگاروں کو محفوظ بنانے میں مزید تقویت دینے کے لئے وقف ہے۔
یہ مفاہمتی یادداشت اس خطے کی ثقافت اور تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنے کے لیے السودہ اور رجال الماہ کے علاقوں میں انسانی ورثہ کے تحفظ کے لئے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کا  حصہ ہے۔
السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسام الدین المدنی نے بتایا ہے کہ السودہ اور رجال الماہ  کی اس خطے میں انتہائی ممتاز حیثیت ہے۔

السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی اس علاقے کی ثقافت اور بھرپور ورثے کو الدرہ کے تعاون سے محفوظ کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ اسے بین الاقوامی طور پر پہاڑی سیاحتی مقام بھی بنایا جا رہا ہے۔
یہ مفاہمتی یادداشت اس علاقے کے ورثہ اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی کی مدد کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
مقامی قبائلی سرداروں، مورخین اورمصنفین کی مدد سے اس حسین علاقے کے قابل تحسین اور ناقابل تسخیر ورثہ کو محفوظ رکھنے میں بھی کامیابی حاصل کی جائے گی۔
 

شیئر: