Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی خدمت کے لیے ہلال احمر کے 51 امدادی سینٹر

ماہر ڈاکٹر اور طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی ہلال احمر نے اس سال عازمین  حج کی خدمت کے لیے 51 امدادی سینٹر قائم  کیے ہیں۔ افرادی قوت، ایمبولینسیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے خاص گاڑیاں اور مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق اس سال حج موسم میں ہلال احمر نے 549 ڈاکٹرز، امراض کے ماہر، ابتدائی طبی امداد کے ٹیکنیشن، ایمرجنسی میڈیسن کے ماہر تعینات کیے ہیں۔

مکہ ، منی، عرفات، مزدلفہ اور ایمرجنسی کمپلیکس میں سینٹر قائم ہیں۔(فوٹو العربیہ)

ہلال احمر نے مکہ مکرمہ، منی، عرفات، مزدلفہ اور ایمرجنسی کمپلیکس میں سینٹر قائم کیے ہیں۔
144 ایمبولینسیں، بائیس موٹر سائیکلیں، دس گالف گاڑیاں، دو قدرتی آفات کے  دوران کام کرنے والی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
مکہ مکرمہ آپریشن روم کے 106 سے زیادہ اہلکار ہنگامی سروس فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہوں گے۔ 

300 سے زیادہ رضاکار بھی حجاج کی خدمت کریں گے۔(فوٹو العربیہ)

300 سے زیادہ رضاکار بھی حجاج کی خدمت ہلال احمر کے پلیٹ فارم سے کریں گے۔ یہ رضاکاروں کی کل تعداد کا 66 فیصد ہیں۔
34 فیصد رضاکار خواتین بھی حاجیوں کی خدمت میں حصہ لیں گی۔ ان میں ڈاکٹر، نرسیں اور امدادی طبی عملے سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں۔
مسجد الحرام، منی، عرفات اور مزدلفہ میں ہلال احمر کے سینٹرز سے منسلک ہوکر حاجیوں کی خدمت کی سعادت حاصل کی جائے گی۔

شیئر: