ریاض کی دو مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال
گزشتہ 165 دنوں میں 1875 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد بحال کیا گیا- (فوٹو عاجل)
وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ ریاض کی دو مساجد کو جنہیں کورونا کے باعث عارضی طور پر بند کیا گیا تھا- سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ نمازیوں کے لیے بحال کردیا گیا-
عاجل اور سبق ویب کے مطابق وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ گزشتہ 165 دن کے دوران 1875 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد بحال کیا گیا ہے- ریاض کی دو مساجد کو نمازیوں میں کورونا کے مریضوں کے سامنے آنے پر بند کیا گیا تھا-
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد میں نماز کے لیے آتے وقت جائے نماز ہمراہ لائیں- ماسک کی پابندی کریں- مسجد میں داخلے اور نکلتے وقت اژدحام کی کیفیت نہ پیدا کریں اور سماجی فاصلہ قائم رکھیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں