Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز، 6 شہروں میں مزید 12 مساجد سینیٹائزنگ کے لیے بند

وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مساجد آنے والے ضوابط کا خیال رکھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 مملکت کے 6 شہروں کی 12 مساجد میں کورونا کیسز سامنے آنے پر سینیٹائزنگ کے لیے عارضی طورپر بند کردیا گیا۔ وزارت اسلامی امور کی جانب سے مساجد میں سینیٹائزنگ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان نے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 80 دنوں میں مملکت کے مختلف شہروں میں 874 مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہونے پر انہیں عارضی طورپر بند کیا گیا تھا
مساجد کی مکمل طورپر سینیٹائزنگ کی گئی بعدازاں 823 مساجد کو نمازیوں کےلیے کھول دیا گیا جبکہ  باقی 51 مساجد میں سینیٹائزنگ کا عمل جاری ہے۔ مذکورہ مساجدمیں سینیٹائزنگ کرنے کے بعد انہیں کھولا جائے گا۔

 مکہ مکرمہ ریجن میں 4 جبکہ ریاض کی تین مساجد کو عارضی طورپر بند کیا گیا(فوٹو،ٹوئٹر)

وزارت اسلامی امور کا مزید کہنا تھا کہ جن مساجد کو گزشہ روز بند کیا گیا ان میں مکہ مکرمہ ریجن کی چار ، 3 ریاض ، دو مشرقی ریجن جبکہ عسیر، الباحہ اور جازان ریجن میں ایک ایک مسجد شامل ہے جہاں سینیٹائزنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد ان مساجد کو دوبارہ کھول دیاجائے گا۔
واضح رہے وزارت اسلامی امور کی جانب سے مملکت کی مساجد کی انتظامیہ کو خصوصی طورپر ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مسجد میں کورونا کیس کی تصدیق ہونے پر اس کے بارے میں فوری طورپر وزارت کے متعلقہ شعبہ کو مطلع کیاجائے۔
وزارت نے نماز باجماعت کےلیے آنے والوں کے لیے جاری ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد میں نماز باجماعت کےلیے آنے والے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں ، کوشش کریں کہ وضو گھروں سے ہی کرنے کے بعد مسجد آئیں جبکہ صفوں کے درمیان سماجی فاصلہ کا خصوصی خیال رکھا جائے ، ماسک کی پابندی کو یقینی بنائیں جبکہ مساجد میں داخل اور خارج ہوتے وقت ازدحام کی کیفیت پیدا نہ کریں ۔
  

شیئر: