Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر الیکشن، ٹک ٹاک پر پھر پابندی اور سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی سمیت گزشتہ ہفتے پاکستان میں کیا ہوا؟

گذشتہ ہفتے پاکستان میں عید الاضحیٰ کی گہما گہمی کے علاوہ کشمیر میں انتخابی مہم، اسلام آباد میں قتل کے لرزہ خیز واقعے اور افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ طور پر اغوا کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی کشیدگی کی خبریں اہم رہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں کیا ہوتا رہا دیکھیے گذشتہ ہفتوں کی خبریں: 
نورمقدم قتل کیس: انگلینڈ اور امریکہ سے ملزم کا کریمنل ریکارڈ حاصل کرنے کی ہدایت
آئی جی اسلام آباد پولیس نے تفتیشی ٹیم کو نور مقدم  قتل کیس کے ملزم ظاہر ذاکر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (اسی سی ایل ) میں ڈالنے کی متعلقہ اداروں سے سفارش اور انگلینڈ اور امریکہ سے ملزم کا کریمنل ریکارڈ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملزم کا نام ای سی ایل  میں ڈالنے کی متعلقہ اداروں سے سفارش کی گئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد، ہم ریفرنڈم کرائیں گے‘
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’میری حکومت کشمیر میں ایک اور ریفرنڈم کرائے گی کہ آپ (کشمیری) پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا آزاد رہنا چاہتے ہیں۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کے دوران فوج تعینات ہوگی
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پاکستان فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر  تعینات رہے گی جبکہ رینجرز اور ایف سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے کشمیر پولیس کی معاونت کریں گے۔

پاکستان فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات رہے گی( فائل فوٹو)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پی آئی اے کا ایک دن میں سکردو کے لیے چھ پروازوں کا اعلان
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عید کے دوران شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کے لیے خصوصی پروازیں ترتیب دی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ساحل پر دھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے غیرملکی ماہرین کی خدمات درکار
کراچی کے ساحل پر ریت میں دھنسنے والے کارگو جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے ممکنہ طور پر بین الاقوامی فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جس کا فیصلہ بحری جہاز کی مالک کمپنی کرے گی تاہم اس حوالے سے ابھی تک پاکستانی حکام سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ 

کارگو جہاز کو نکالنے کے لیے بین الاقوامی فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی(فوٹو ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
باجوڑ: راغگان ڈیم میں کشتیاں ڈوبنے سے چار افراد ہلاک، تین لاپتہ
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں واقع راغگان ڈیم میں تین کشتیاں ڈوبنے سے چار افراد ہلاک جب کہ تین لاپتہ ہوگئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سینیئر صحافی عارف نظامی لاہور میں انتقال کرگئے
پاکستان کے نامور صحافی اور اخبار ’پاکستان ٹوڈے‘ کے مدیر عارف نظامی بدھ کی صبح لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق ’وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔‘ ان کے انتقال پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ’ایک نامور صحافی، ایڈیٹر اور سیاسی تجزیہ کار عارف نظامی کی وفات کی خبر سن کر میں دکھی ہوں۔ ان کے خاندان سے تعزیت اور ان کے لیے دعائیں۔‘ 

عارف نظامی کے اہل خانہ کے مطابق وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔( فائل فوٹو)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان میں ٹک ٹاک پر ایک بار پھر پابندی
پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب میں قید 63 پاکستانیوں کی واپسی
سعودی جیلوں میں قید 63 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

 ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا گیا ہے۔( فوٹوٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’بیٹی کا اغوا اور تشدد‘، افغان سفیر اور سفارتی عملہ واپس کابل روانہ
افغانستان حکومت کی جانب سے واپس بلائے جانے کے بعد پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کابل روانہ ہو گئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثہ، ہلاکتوں تعداد 30 ہو گئی
صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں حکام کے مطابق کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

 راغگان ڈیم میں چار افراد ہلاک جب کہ تین لاپتہ ہوگئے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی ممتاز بھٹو انتقال کر گئے
سابق وزیراعظم  ذوالفقار علی بھٹو کے کزن، قریبی رفیق اور پیپلز پارٹی کے بانی ممبر ممتاز بھٹو کا اتوار کے روز کراچی میں انتقال ہو گیا ہے، ان کی عمر 94 سال تھی اور وہ کافی دنوں سے علیل تھے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
داسو پراجیکٹ:چینی کمپنی کے پاکستانی ورکرز کی برطرفی کافیصلہ واپس
داسو پاور پراجیکٹ پر چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کے لیے خصوصی پروازیں ہیں۔( فوٹو فیس بک)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بلوچستان میں بارشوں سے کئی اضلاع میں تباہی، 19 افراد ہلاک
بلوچستان میں مون سون کی بارشوں نے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی ہے۔ مکانات کی چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہنے سمیت مختلف حادثات میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: