پٹرول اور سونے کے نرخ، غیرملکیوں کے لیے نئی سفری شرائط سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟
پٹرول اور سونے کے نرخ، غیرملکیوں کے لیے نئی سفری شرائط سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟
اتوار 18 جولائی 2021 0:04
اقامے اور خروج وعودہ میں 31 جولائی کے بعد مزید توسیع ہوگی؟
سعودی عرب میں مارچ 2021 سے ملازمت کا نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے جس میں ملازمت کا معاہدہ اہم ہوتا ہے۔ ملازمت کا معاہدہ ڈیجیٹل ہوتا ہے جسے منظور کرنے کے بعد وزارت افرادی قوت کی جانب سے معاہدے کی تصدیق کی جاتی ہے۔
سعودی ایئرلائن کے بارے میں مسافروں کی سب سے کم شکایات
سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جون 2021 میں مسافروں کی جانب سے 295 شکایات موصول ہوئیں جن میں مختلف فضائی کمپنیوں کے حوالے سے مسافروں نے شکوہ کیا ہے۔
سعودیہ عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایتھنز کے لیے براہ راست ہفتہ میں چار پروازیں چلائی جائیں گی-
جولائی کے لیے پٹرول نرخ نہیں بڑھیں گے، اضافہ حکومت برداشت کرے گی
سعودی عرب میں توانائی اور پانی کی مصنوعات کی قیمتوں کی نگران انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’ایوان شاہی کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے مملکت میں پٹرول کے جون والے نرخوں کو بحال رکھا گیا ہے۔‘
شاہ سلمان اور سلطان ہیثم کی ملاقات، مشترکہ رابطہ کونسل قائم ہوگی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے اتوار کو نیوم محل میں سرکاری مذاکرات کیے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
وزارت افرادی قوت نے کارکنوں کو 9 لاکھ ریال کی ادائیگی کرادی
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی کمیٹی نے 60 کارکنوں کے مقدمات نمٹاتے ہوئے 9 لاکھ ریال ادا کرادیے ۔ لیبر کورٹ میں کارکنوں نے اجتماعی کیسز دائر کیے تھے۔