Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ دیر تک بیٹھنا ایک دن میں سگریٹ کا پیکٹ پینے کے برابر خطرناک

زیادہ دیر بیٹھنے سے موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، کمر کے گرد چربی میں اضافہ اور کولیسٹرول میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے (فائل فوٹو: انٹریگریٹی فزیو)
کیا آپ جانتے ہیں، کئی گھنٹوں تک مسلسل بیٹھنے سے آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہو سکتا ہے اور قلبی امراض اور کینسر سے موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے؟
درحقیقت کسی بھی نشست جیسے کسی ڈیسک پر، گاڑی چلانے یا کسی سکرین کے سامنے مسلسل بیٹھنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق ’جب ہم بیٹھتے ہیں تو کھڑے ہونے یا چلنے کے مقابے میں کم توانائی کا استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق نے زیادہ دیر تک بیٹھنے کو صحت کے کئی خدشات سے جوڑ دیا ہے۔‘
ان میں موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، کمر کے گرد چربی میں اضافہ اور غیر معمولی کولیسٹرول شامل ہیں۔
بیٹھنے کے وقت اور صحت کے خطرے والے عوامل کے درمیان ربط کو سمجھنے کے لیے کی جانے والی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ بغیر کسی جسمانی سرگرمی کے دن میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہتے ہیں، انھیں موت کے ایسے ہی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے موٹاپے یا تمباکو نوشی سے لاحق ہوتے ہیں۔
طویل دیر تک بیٹھنا جسم پر کیسے اثر کرتا ہے؟
سیدھا کھڑے ہونے سے ہمارا دل اور قلبی نظام زیادہ موثر انداز میں کام کرتے ہیں۔ جب ہم سیدھے کھڑے ہو جاتے ہیں تو ہماری آنتوں کا کام بھی زیادہ موثر ہوتا ہے۔
عام لوگ آنتوں میں مسائل کی وجہ سے ہی ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔ اسی طرح طویل عرصے تک بیٹھنا یا کئی گھنٹوں تک غیر فعال رہنا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹانگ اور کولہے کے پٹھے:
طویل دیر تک بیٹھنے سے ٹانگوں اور کولہوں کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ یہ پٹھے چلنے اور ہمارے استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔ اگر یہ پٹھے کمزور ہو جائیں تو ورزش یا گرنے کی وجہ سے چوٹ لگنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
میٹابولزم کا مسئلہ:
عضلات کو حرکت دینے سے ہمارے جسم میں جو چربی اور شکر ہم کھاتے ہیں ہضم ہو جاتی ہے۔ اگر ہم بہت زیادہ دیر تک بیٹھتے ہیں تو نظام انہضام اتنا موثر نہیں ہوتا، لہذا جسم اس چربی اور شکر کو برقرار رکھے گا۔
کینسر:
نئی طبی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ بیٹھے رہنے سے آپ کو پھیپھڑوں اور بڑی آنت کے کینسر سمیت کئی دیگر طرح کے کینسر ہو سکتے ہیں۔
کام کے دوران چست اور صحت مند کیسے رہیں؟
زیادہ دیر کے لیے بیٹھنا اتنا ہی برا ہے جیسے ایک دن میں سگریٹ کا پیکٹ پینا۔ جب آپ سرگرم ہیں تو آپ کی سطح اور برداشت میں بہتری آتی ہے اور آپ کی ہڈیوں میں طاقت برقرار رہتی ہے۔ آپ کو موقع ملنے پر بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہوکر یا کام کرتے وقت چلنے کے راستے تلاش کرنے سے آغاز کرنا چاہیے۔
ہر 30 منٹ بعد بیٹھنے سے وقفہ لیں:
فون پر بات کرتے ہوئے یا ٹیلی ویژن دیکھتے ہوئے کھڑے ہو جائیں۔
اگر آپ کسی ڈیسک پر کام کرتے ہیں تو ایک سٹینڈنگ ڈیسک پر کام کی کوشش کریں یا کوئی اونچی میز یا کاؤنٹر تیار کروائیں۔

شیئر: