امارات میں کورونا کے نئے مریض مسلسل ڈیڑھ ہزار سے زیادہ
ہفتہ 24 جولائی 2021 18:21
متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار 108 ہوگئی ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر 24 جولائی کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار507 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار 108 ہوگئی ہے۔
اماررات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید ایک لاکھ 89 ہزار 46 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 455 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 47 ہزار 682 ہوگئی ہے‘۔
بیان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 چل بسے،مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 916 ہوگئی‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔