امارات میں کورونا کے نئے کسیز مسلسل ڈیڑھ ہزار سے زیادہ
امارات میں کورونا کے نئے کسیز مسلسل ڈیڑھ ہزار سے زیادہ
بدھ 14 جولائی 2021 21:28
متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 813 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں بدھ 14 جولائی کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 529 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 813 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 86 ہزار 676 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 مریض چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 880 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بیان میں مزید کہا کہ ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 481 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والووں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 32 ہزار 775 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کےاعلان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 77 ہزار 513 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار 4 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔