گاڑیاں چرا کر پرزے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
ہفتہ 24 جولائی 2021 21:42
ملزمان نے اب تک 22 گاڑیاں چوری کی ہیں( فائل فوٹو فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے کرائم کنٹرول یونٹ نے گاڑیاں چرانے والے تین رکنی گروہ کوگرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ’ گروہ سعودی شہریوں پرمشتمل ہے جن کی عمریں 20 سے 50 برس کے درمیان ہیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ ملزمان گاڑیاں چرا کر انہیں کھولنے کے بعد پرزے اور دیگر اشیا سکریپ کے طورپر فروخت کردیا کرتے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے اب تک 22 گاڑیاں چرائی اور انہیں کھول کر پرزے فروخت کیے ہیں‘۔
’تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ دائرکرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان کا چالان مکمل کرکے مقدمہ عدالت میں پیش کیاجائے گا‘۔