سٹارٹ حالت میں کھڑی گاڑیاں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
ملزمان سعودی شہری ہیں، وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دو کار چو وں کو گرفتار کیا گیا ہے جو سٹارٹ حالت میں کھڑی گاڑیوں کی تاک میں رہتے تھے۔
گاڑی کا مالک جیسے ہی نکل کر کسی شاپنگ سینٹر میں جاتا تو وہ اس کی گاڑی لے اڑتے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں ملزمان سعودی شہری ہیں انہوں نے وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان گاڑی میں موجود قیمتی اشیا اور نقدی لے کر فرار ہوجاتے تھے۔ ان کے قبضے سے 2 پستول اور چھریاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ نشہ آور اشیا اور موبائل کے کئی سیٹ بھی ملے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مسروقہ کاریں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ دونوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔