Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والا گرفتار

’مذکورہ شخص نے گاڑیوں کے علاوہ دو دکانوں میں چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔‘ ( فوٹو: سبق)
حائل پولیس نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حائل ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن طارق نصار نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور عمرکی تیسری دہائی میں ہے۔‘
’مذکورہ شخص الشنان کمشنری میں وارداتوں میں ملوث رہا ہے، اس نے 9 گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کرنے کا اقرار کیا ہے۔‘
’گرفتار شدہ شخص نے گاڑیوں کے علاوہ دو کانوں کے تالے توڑ کر چوری کا اعتراف بھی کیا ہے۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘

شیئر: