کنگ عبداللہ پورٹ دنیا کی 100 بڑی بندرگاہوں کی فہرست میں شامل
کنگ عبداللہ پورٹ دنیا کی 100 بڑی بندرگاہوں کی فہرست میں شامل
بدھ 28 جولائی 2021 5:47
چار برس میں دنیا کی سو بڑی بندرگاہوں کی فہرست میں شامل ہے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ پورٹ نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مشرق وسطیٰ کی سب سے ترقی یافتہ بندرگاہ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس سے پہلے یہ بین الاقوامی بندرگاہوں میں 87 ویں نمبر پر تھی۔ 2020 کے دوران اب 83 واں نمبر ہے اور چار درجے ترقی کی ہے۔
الفا لائنر نے کنگ عبداللہ پورٹ کو دنیا بھر میں 100 بڑی بندرگاہوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ عبداللہ پورٹ نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران پیداواری لحاظ سے پورے علاقے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہاں کنٹینرز لادنے اور اتارنے کا ریکارڈ 693700 تک پہنچ گیا جبکہ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں یہ ریکارڈ 481100 تک محدود تھا۔
کنگ عبداللہ پورٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ ہماری استعداد اچھی رہی ہے۔ اسی وجہ سے کورونا وبا سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنا ممکن ہو سکا۔ سعودی وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھ کر طویل مدتی حکمت عملی بنائی ہے اور اس پر عمل پیرا ہیں۔
یاد رہے کہ کنگ عبداللہ پورٹ کی مالک پورٹس ڈیولپمنٹ کمپنی ہے۔ یہ خطے کی پہلی بندگاہ ہے جو نجی ادارے کی ملکیت میں ہے اور وہی اس کے تمام انتظامات دیکھتا ہے۔
2020 کے دوران عالمی بینک نے اسے دنیا کی دوسری بہترین بندرگاہ قرار دیا تھا۔ چار برس کے اندر خود کو دنیا کی 100 بڑی بندرگاہوں کی فہرست میں شامل کرا لیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں