اولمپکس میں شریک یاسمین اور تھانی پرفخر ہے: شہزادی ریما
جمعہ 30 جولائی 2021 13:58
تھانی اور یاسمین نے سعودی خواتین کی نمائندگی کی(فوٹو، سبق)
عالمی اولمپک کمیٹی کے رکن اور ٹوکیو میں منعقعدہ اولمپک مقابلے 2020 میں سعودی وفد کی رکن شہزادی ریما بنت بندر نے سعودی خواتین کھلاڑیوں یاسمین الدباغ اور الجودو تھانی القحطانی کے اولمپک مقابلوں میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق شہزادی ریما نے اس حوالے سے کہا ’انہیں یاسمین اور تھانی پرفخر ہے کہ انہو ں نے اولمپک گیمز میں سعودی خواتین کی نمائندی گی ، انہوں نے مزید ’2024 ہم آرہے ہیں‘ ۔
واضح رہے ٹوکیو اولمپک گیمز میں شریک سعودی ایتھلیٹ یاسمین الدباغ 100 میٹر کی دوڑ میں نویں نمبر پررہی جبکہ جوڈو کے مقابلے میں شریک تھانی القحطانی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔
دریں اثنا ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق جوڈو کے مقابلے میں تھانی القحطانی کی ہار کے باوجود سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی جانب سے اسے سراہا جارہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ تھانی اپنا سفر جاری رکھو، آگے اوربھی مراحل آئیں گے جن میں فتح یاب ہوگی۔