آئی اے جی برٹش ایئر ویز، لنگوس اور آئبیریا کی مالک ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ’دوسری سہ ماہی میں مسافروں کی گنجائش 2019 کے مقابلے میں صرف 21.9 فیصد تھی۔‘
یہ اعداد و شمار کورونا وائرس کی وبا، قرنطینہ اور حکومتی پابندیوں کی وجہ سے مسلسل متاثر ہو رہے ہیں۔
آئی اے جی کا کہنا ہے کہ ’اسے توقع ہے کہ تیسری سہ ماہی میں 2019 کے مقابلے میں گنجائش 45 فیصد ہوگی۔‘ تاہم کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ابھی واضح نہیں اور یہ سب کیے جانے والے جائزے پر منحصر ہے۔‘
کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو لوئس گیلیگو کا کہنا ہے کہ ’سب سے پہلے ہماری توجہ آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانے پر ہے۔ لہٰذا ہمیں ایسا ماحول بنانا ہے کہ جب سفری پابندیاں ختم ہوں تو ہم طلب کو پورا کر سکیں۔ یہ آبیریا اور ویلنگز کے نتائج میں سامنے آیا۔‘
’ہمیں معلوم ہے کہ بحالی یکساں نہیں ہوگی، لیکن بڑی تعداد میں ویکسین لگنے کے بعد ہم فضائی سفر کی بڑھتی طلب کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔‘
گیلیگو کا کہنا تھا کہ ’ہم اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ یورپ اور امریکہ میں پیلے ممالک کے ان مسافروں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی جنہوں ویکسین لگوا لی ہے۔ ہم اسے پوری بحالی طرف ایک اہم قدم سمجھتے ہیں۔‘
آئی اے جی نے کہا ہے کہ ‘حکومت کی طرف سے سفری پابندیاں ہٹائے جانے کے بارے میں پائی جانے والی بے یقینی اور وبا کی وجہ سے وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ 2021 کے حوالے سے رہنمائی دے سکے۔‘