صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر امیر آزاد منگی اور ان کے خاندان کے تمام افراد کا جنم دن یکم اگست ہے۔
ہر سال یکم اگست کو اکٹھی سالگرہ منانے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو گنیزبک آف ورلڈ یکارڈ ز کی ٹیم نے ڈھائی سال کی طویل تحقیقات اور مکمل دستاویزی تصدیق کے بعد عالمی ریکارڈ کا حصہ بنایا۔
امیر آزاد منگی کا ادب سے گہرا لگاؤ ہے اور وہ شاعری بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے متعدد شعبوں میں 12 فرسٹ ڈویژن ماسٹرز کر رکھے ہیں اور وہ عالمی سندھو لائبریری کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ آرٹس کونسل لاڑکانہ کے رکن اور سکاوٹس کا حصہ بھی ہیں۔ توصیف رضی ملک کی ویڈیو رپورٹ