Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلائی پر بینڈ پہنیں اور بلڈ پریشر چیک کریں

سمارٹ بریسلیٹ مسلسل بلڈ پریشر کی پیمائش کرتا ہے۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)
ٹیکنالوجی کمپنی ایکٹیا نے ایک جدید بلڈ پریشر مانیٹر لانچ کیا ہے۔ اس مانیٹر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر نوشاٹیل میں تیار کیا گیا ہے۔
سعودی میگزین سیدیتی ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیا رسٹ بینڈ جو ایک سادہ فٹنس کڑے کی طرح لگتا ہے، ایک نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جسے ’پلس ویو‘ کہا جاتا ہے۔ یہ بینڈ مصنوعی ذہانت کی مدد سے نبض کی پیمائش کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کی پیمائش اس وقت کی جاتی ہے جب  مریض آرام کر رہا ہو۔ اگر صارف جسمانی سرگرمی میں مشغول ہوتا ہے یا اپنی کلائی کو تھوڑا سا ہلاتا ہے تو پیمائش عارضی طور پر رک جائے گی۔
ایکٹیا سسٹم میں ایک ایپلی کیشن شامل ہے جو بلیوٹوتھ  ٹیکنالوجی کے ذریعے پریشر کالر اور بریسلٹ سے جڑتی ہے۔ بریسلیٹ ایپلی کیشن کے ذریعے بلڈ پریشر کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا جا سکتا ہے اور ہفتہ وار یا ماہانہ رپورٹیں جمع کر کے پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کی جا سکتی ہیں تاکہ ڈاکٹر کو بھیجی جا سکیں۔

15 سال کی سائنسی تحقیق

سمارٹ بریسلیٹ مسلسل وینس بلڈ پریشر کی پیمائش کرتا ہے۔ آپٹیکل بلڈ پریشر مانیٹرنگ پر مبنی یہ ٹیکنالوجی روشنی کا ایک ذریعہ استعمال کرتی ہے جو دل کی ہر دھڑکن کے ساتھ رگوں میں ہونے والی تبدیلی کا تجزیہ کرتا ہے اور بینڈ کے اندر سینسر کے ذریعے نتائج ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔

نیا رسٹ بینڈ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

پھر جمع کردہ ڈیٹا سمارٹ فون ایپلی کیشن میں منتقل کیا جاتا ہے۔ یوں وہاں ڈیٹا دیکھا جا سکتا ہے اور اسے ڈاکٹر یا نرسنگ ممبر کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔
ایک آرام دہ اور کسی قسم کی تنگی سے دوری کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ایکٹیا بینڈ 15 سال کی سائنسی تحقیق کا نتیجہ  ہے۔  یہ اب تقریبا چالیس ممالک کی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ان میں سے پہلا بینڈ برطانوی مارکیٹ میں سال کے آغاز میں 159 پاؤنڈ کی قیمت پر لانچ کیا گیا تھا۔ یہ بینڈ 40 سے 65 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے موزوں ہے جنہیں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ہے۔
ایکٹیا کے بانیوں میں سے ایک میٹیا برسی کے مطابق  مذکورہ کمپنی نے یہ کامیابی اس لیے حاصل کی کہ اس نے اس پر کام جلدی شروع کیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں