برطانوی کرکٹر مونٹی پنیسر نے کہا ہے کہ انڈیا نے تمام کرکٹ بورڈز کو کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکنے کا کہا ہے۔
پیر کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں برطانوی کرکٹر مونٹی پنیسر نے کہا کہ ’انگلش بورڈ نے بتایا ہے کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں انڈین ویزہ نہیں ملے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
کشمیر: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پریورپی پارلیمان کے ارکان کاخطNode ID: 587326
انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈز کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ کے پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو انڈیا میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
’انڈیا کی دھمکی کی وجہ سے کمنٹری اور براڈکاسٹنگ کے کیرئیر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں۔‘
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہا ہے کہ انڈیا غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ کمنٹیٹرز اور پروڈکشن کے عملے کو بھی کے پی ایل میں شمولیت سے روک رہا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز کو دھمکیاں دے رہا ہے۔
تاہم، ان کا کہنا تھا کہ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز انڈیا کے دباؤ کو ٹھکراتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
ایک روز قبل مونٹی پنیسر نے کہا تھا کہ ’انڈیا اور پاکستان کے کشمیر سے متعلق مسائل کی وجہ سے ہونے والی سیاسی کشیدگی کے پیش نظر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کے پی ایل میں حصہ نہیں لوں گا۔ میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔۔۔‘
I have decided not to participate in the KPL because of the political tensions between India and Pakistan over kashmir issues. I don't want to be in the middle of this , it would make me feel uncomfortable. #KPL2021 #Kashmir #india #Cricket #Pakistan #ENGvIND #TheHundred
— Monty Panesar (@MontyPanesar) August 1, 2021
پیر کو عارف ملک کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈین بورڈ کو تگڑا جواب دیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے۔‘
کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کو سمجھنا چاہیے کے پی ایل میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، سیاست نہیں ہو رہی۔‘
کے پی ایل کے صدر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی نہیں روکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’کوشش کر رہے ہیں مزید بین الاقوامی کھلاڑیوں کو قائل کریں کہ کے پی ایل کو جوائن کریں۔‘
عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ ’کے پی ایل کے حوالے سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بھی بہت جوش و خروش ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے لوگ بھی کے پی ایل دیکھ سکیں۔‘
کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان
کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کا افتتاحی میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔
ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے اعلان کے موقع پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان کا کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینا نہایت خوش آئند ہے۔ غیر ملکی سٹارز کی موجودگی میں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
کشمیر پریمیئر لیگ کے مکمل شیڈول کے مطابق:
ٹیم |
اوقات |
دن |
میرپوررائلز بمقابلہ راولاکوٹ ہاکس |
رات 8:30 بجے |
جمعہ، 6 اگست |
باغ سٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز |
دوپہر 2:00 بجے |
ہفتہ، 7 اگست |
اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز |
رات 7:30 بجے |
ہفتہ، 7 اگست |
میرپور رائلز بمقابلہ باغ سٹالیئنز |
دوپہر 2:00 بجے |
اتوار، 8 اگست |
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز |
رات 7:30 بجے |
اتوار، 8 اگست |
اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز |
دوپہر 2:00 بجے |
پیر، 9 اگست |
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز |
رات 7:30 بجے |
پیر، 9 اگست |
مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز |
دوپہر 2:00 بجے |
منگل، 10 اگست |
باغ سٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز |
رات 7:30 بجے |
منگل، 10 اگست |
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ سٹالیئنز |
دوپہر 2:00 بجے |
بدھ، 11 اگست |
کوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز |
رات 7:30 بجے |
بدھ، 11 اگست |
باغ سٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز |
صبح 10:00 بجے |
جمعرات، 12 اگست |
راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز |
سہ پہر 3:30 بجے |
جمعرات، 12 اگست |
اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز |
دوپہر 2:00 بجے |
جمعہ، 13 اگست |
مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز |
رات 7:30 بجے |
جمعہ، 13 اگست |
کوالیفائر (1 بمقابلہ 2) |
سہ پہر 4:00 بجے |
ہفتہ، 14 اگست |
ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4) |
سہ پہر 4:00 بجے |
اتوار، 15 اگست |
ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم) |
سہ پہر 4:00 بجے |
پیر، 16 اگست |
ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم) |
شام 4:00 بجے |
منگل، 17 اگست |