کچھ سوشل میڈیا ویب سائٹس، جیسا کہ فیس بک اکاونٹ کومکمل طور پر حذف کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ فائل فوٹو: ان سپلیش
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے مختلف ویب سائٹس پر اکاؤنٹ بنا لیتے ہیں لیکن ذاتی ڈیٹا غلط ہاتھوں میں لگنے کے ڈر سے بعد میں ان اکاؤنٹس کو ڈلیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق ہاؤ ٹو گیک میگزین نامی جریدے کا کہنا ہے کہ پرانے اکاؤنٹس کو حذف کرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ صارف نے اس اکاؤنٹ میں اپنا شناختی کارڈ نمبر اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات دی ہوں۔ یا یہ کہ مختلف اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی پاسورڈ استعمال ہو رہا ہو، جس سے اسے ہیک کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔
تاہم اس مسئلے کے دیگر حل ہیں جو ذیل میں دیے گئے ہیں:
پرانے، ’بھولے ہوئے‘ اکاؤنٹس تلاش کرنے میں معاون طریقے
بعض اوقات انٹرنیٹ صارفین کے لیے اپنے پرانے اکاؤنٹس تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس لیے درج ذیل طریقے اس کے حصول میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
1: اگر صارف نے پاس ورڈ مینیجمنٹ کے ذریعے اپنے پاس ورڈ ایک جگہ جمع کیے ہیں تو انہیں انٹرنیٹ پر بنائے گئے تمام اکاؤنٹس مل سکتے ہیں۔
2: اگر براوزر میں پہلے سے پاس ورڈ محفعظ کرنے والا آپشن استعمال کیا جائے تو اس سے کچھ اکاؤنٹس تک رسائی دوبارہ مل سکتی ہے۔ اس سے ان اکاؤنٹس تک بھی رسائی ملنے میں آسانی ہو سکتی ہیں جنہیں صارف نے طویل عرصے تک استعمال نہ کیا ہے۔
3: اس کے علاوہ کی ورڈر جیساکہ ’ہیلو‘، ’اکاؤنٹ‘ اور ’مفٹ ٹرائل‘ جیسے الفاظ استعمال کرنے سے بھی بھولے ہونے اکاؤنٹس واپس مل سکتے ہیں۔
4: حذف کرنے کی غرض سے پرانے اکاؤنٹس واپس ڈھونڈنے کے لیے آپ ان ناموں سے بھی تلاش جاری رکھ سکتے ہیں جن سے آپ نے اکاؤنٹس بنائے ہوں۔
5: Have I Been Pwned ایک ویب سائٹ ہے جسے آسٹریلوی سکیورٹی ماہر ٹرائے ہنٹ نے تخلیق کیا ہے۔ اس سے صارفین کو یہ چیک کرنے میں آسانی ہوتی ہے کہ آیا ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے کہ نہیں۔
پرانے اکاؤنٹس کو کیسے حذف کریں
ایک بار صارف کو حذف کرنے والے اکاؤنٹ مل جائیں تو انٹرنیٹ پر ایسی ویب سائتس موجود ہیں جو کہ اس کے بعد کے عمل میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ یعنی اکاؤنٹ ڈلیٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا ویب سائٹس جیسے کہ فیس بک اکاونٹ کو مکمل طور پر حذف کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ جس ویب سائٹ سے اکاونٹ ڈلیٹ کرنا ہو، اس کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے اس بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
بعض اوقات صارف سرچ انجن کے ذریعے کسی ایک سروس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں نہیں ملتی۔ اس صورت میں اکثر ایسا ہوا ہوتا ہے کہ سروس کو مستقل طور پر حذف کر دی گئی ہوتی ہے اور اس کے مطابق اس سے متعلقہ اکاؤنٹس کو حذف کر دیا گیا ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ پر کچھ ایسی ویب سائٹس بھی ہیں جو اکاؤنٹ کو حذف کرنے میں مدد کرتی ہیں جیسا کہ justdelete.me