سعودی سفیر کی معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبالہ خیال کیا گیا (فوٹو: سعودی سفارت خانہ ٹوئٹر)
پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید الماکی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارت خانے کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’بدھ کے روز اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
’ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔‘