Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

سعودی سفیر نے تمام معاملات خصوصاً علاقی ایشوز پر پاکستان کے موقف کی تائید کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف اور سعودی سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر گفتگو کی۔
اعلامیے کے مطابق سعودی سفیر نے تمام معاملات خصوصاً علاقی ایشوز پر پاکستان کے موقف کی تائید کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں نواف سعید المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی تھی۔
پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی جبکہ شیخ رشید نے خادمین حرمین شریفین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
 

شیئر: