Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سطح سمندر پر اٹھکیلیاں کرتی ڈولفنز کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ریڈ سی پروجیکٹ نوے سے زیادہ جزیروں پر مشتمل ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریڈ سی پروجیکٹ میں سطح سمندر پر اٹھکیلیاں کرتی ڈولفنز کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ تبوک گورنریٹ نے اسے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریڈ سی پروجیکٹ میں ڈولفنز کا سطح سمندر پر اٹھکیلیاں کرنے کے مناظر سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل کررہے ہیں۔
اس پروجیکٹ کے تحت دنیا بھر میں نایاب سمندری مخلوقات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ان میں ڈولفنز اہم ہیں۔
ڈولفنز سطح سمندر کے اوپر اٹھ کر اٹھکیلیاں کرنے کے لیے پوری دنیا میں معروف ہیں- یہ کبھی کبھار تین میٹر تک کی بلندی تک اٹھتی ہیں اور ایک ہی جھٹکے میں سات مرتبہ گھوم جاتی ہیں۔
ریڈ سی پروجیکٹ دنیا کا جدید تر سیاحتی منصوبہ نوے سے زیادہ جزیروں پر مشتمل ہے۔
اس کے قدرتی مناظر، پہاڑ، غار، خاموش آتش فشاں اور صحرا دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے سیاح ریڈ سی پروجیکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔
 

 

شیئر: