Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معیشت کی بحالی میں تیزی، بجٹ خسارے میں کمی، آمدن اور اخراجات میں اضافہ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں ملک کے ریونیو بڑھ کر 248 ارب ریال تک پہنچ گئے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب وزارت خرانہ کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے بجٹ خسارے میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سہ ماہی بجٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے کے دوران اخراجات میں 19 فیصد اور آمدن میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی حکومت کے اخراجات دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 252 ارب ریال تک پہنچ گئے ہیں جب کہ پہلی سہ ماہی میں اخراجات 212 ارب تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں ملک کے ریونیو بڑھ کر 248 ارب ریال تک پہنچ گئے جب کہ پہلی سہ ماہی میں ریونیو 204 ارب ریال تھے۔  ریونیو میں اضافے کے سبب ملک کے بجٹ خسارہ کم ہو کر 4.6 ارب ریال ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ سہ ماہی میں 7.4 ریال تھا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ریونیو میں اضافہ زیادہ مقدار میں تیل کی فروخت اور تیل کے علاوہ دیگر آمدن میں اضافے کے سبب ہے۔
آزاد معاشی تجزیہ نگار محمد رامادے نے عرب نیوز کو بتایا’ ملکی بجٹ کسی بھی قوم کے معاشی صحت کا بیرو میٹر ہوتا ہے۔ سعودی عرب کے دوسرے سہ ماہی کا بجٹ رپورٹ کے نتائج زیادہ مضبوط معاشی صورتحال اور زیادہ منظم مالیاتی نظم و ضبط  کے ساتھ ساتھ کورونا وبا سے معیشت کی بحالی کو ظاہر کرتا ہے۔‘ 

شیئر: