Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی سفر کی بحالی: اتحاد ایئرویز کا خسارہ آدھا رہ گیا

کمپنی کے مطابق ‘اس نے اپنے آپریٹنگ اخراجات کو 27 فیصد کم کر کے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کر دیے ہیں‘ (فائل فوٹو: وام)
ابوظبی کی اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ ’راوں سال پہلی ششماہی میں اس کا بنیادی آپریٹنگ خسارہ نصف رہ گیا ہے۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ ’اس کا آپریٹنگ خسارہ کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر پہنچ کر 40 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔‘
سرکاری ملکیت کی حامل اتحاد ائیرویز نے گذشتہ برس کی کورونا وبا سے پہلے کی تشکیل نو کو تیز کیا ہے اور کہا ہے کہ ‘اس نے اپنے آپریٹنگ اخراجات کو 27 فیصد کم کر کے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کر دیا ہے۔‘
یہ سب ایئرلائن کے زیراستعمال 40 فیصد طیاروں کو کم کرنے سے ممکن ہوا ہے، گراؤنڈ کیے گئے طیاروں میں 10 اے 38 سپر ایئر جمبو سمیت 19 بوئنگ S777-300 شامل ہیں۔
اس سال کے پہلے نصف میں اتحاد ایئرویز کے 64 طیارے کام کر رہے تھے جن میں 10 لاکھ مسافر سفر کرتے تھے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 71.5 فیصد کم تھے ۔ پھر یہ تعداد 71 فیصد سے کم ہو کر 24.9 فیصف رہ گئی تھی جس کے نتیجے میں آپریٹنگ ریونیو میں 29.5 فیصد کی کمی ہوئی۔
متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست اور دارالحکومت ابوظبی میں دیگر ممالک سے آنے والوں کو کئی دن تک قرنطینہ کرنا پڑتا ہے جبکہ صرف چند ممالک کو اس شرط سے استثنیٰ حاصل ہے۔
دوسری جانب پڑوس میں واقع دبئی میں دیگر ممالک سے آنے والوں پر قرنطینہ کے بجائے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش  کرنے کی شرط عائد ہے۔

شیئر: