Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی کےلیے ایوارڈ

یہ ایوارڈ عالمی سطح پر موثر ترین مسلم شخصیت کو پیش کیا جاتا ہے(فوٹو سبق)
ملائیشیا نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی کو ’ہجرۃ نبویہ ایوارڈ‘ سے نوازا ہے۔
یہ مسلم علما کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے جوعالمی سطح پر انتہائی موثر ترین مسلم شخصیت کو دیا جاتا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملائیشیا نے ایوارڈ کے لیے تقریب منعقد کی جس میں ملائیشیا کے فرمانروا سلطان عبداللہ بن سلطان احمد شاہ ، وزیراعظم محی الدین، وزرا اور ملائیشیا میں متعین مسلم اور غیرمسلم ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔
ملائیشیا نے یہ ایوارڈ اسلام اور اس کے انسانیت نواز پیغام کو دنیا بھر میں حکمت اور فراست کے ساتھ پھیلانے پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی کو دیا ہے۔

شیئر: